واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے متعلق اہم پیش رفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور کشیدگی میں کمی کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران پر حملے روک دیے ہیں، جو بظاہر ایک ممکنہ جنگ بندی کی بنیاد پر کیا گیا اقدام ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں مزید تصادم سے بچنے اور سفارتی راستہ ہموار کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے، جو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے بین الاقوامی منڈیوں میں بھی استحکام آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طے کردہ عسکری اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد اب سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کا موقع پیدا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں ،افغان حکومت















