اہم خبریں

ایران اور اسرائیلی کا جنگ بندی کا اعلان ،پاکستان کا اہم کردار،خوشخبری

(اے بی این نیوز)پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کے بعد امریکا، اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست قبول کر لی ہے۔ جس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران پر بمباری اور حملوں کو دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے کے لیے تیار ہیں اور انھوں نے بمباری اور حملوں کو روکنے کا حکم دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کے بعد درخواست کی کہ آج رات ایران پر تباہ کن حملہ بند کیا جائے۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کو ایران کے ملک کے متبادل کے طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں اور اس سے تجاوز کر چکے ہیں اور ایران کے ساتھ طویل مدتی امن کے واضح معاہدے کی طرف بہت پیش رفت کر چکے ہیں جس سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہو گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے اور وہ اسے مذاکرات کے لیے قابل عمل بنیاد سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ماضی کے تقریباً تمام متنازعہ نکات پر معاہدہ ہو گیا تھا تاہم معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسے مکمل کرنے کے لیے دو ہفتے درکار تھے۔

دوسری جانب ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے 10 نکاتی منصوبے کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرلیا ہے۔ یہ مذاکرات جمعہ کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے اور دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر حملے بند ہو گئے تو ان کی افواج بھی کارروائیاں بند کر دیں گی۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان اور دیگر تمام مقامات سمیت ہر جگہ فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے امریکہ،ایران کو دس اپریل کو مذاکرات کیلئے مدعو کر لیا

متعلقہ خبریں