اہم خبریں

امریکہ ،اسرائیل کا تہران پر حملہ،شہادتیں

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   )ایران کے دارالحکومت تہران میں مبینہ حملے کی اطلاعات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جہاں ایرانی میڈیا کے مطابق ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں مارکیٹ میں موجود 4 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ اطراف کے علاقوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم اس واقعے کی نوعیت اور حملہ آوروں کے حوالے سے مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ابھی تک امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث اطلاعات کو محتاط انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :8 بجے کچھ ہونے جارہا ہے،ایران پر ایسا حملہ ہو گاجو اس نے کبھی دیکھا بھی نہیں ہوگا،ٹرمپ

متعلقہ خبریں