اہم خبریں

امریکہ کا اصفہان میں مشن نا کام،ایرانی افواج نے امریکی فوجیوں کو بھگا دیا

تہران ( اے بی این نیوز   )ایران کے شہر اصفہان سے متعلق ایرانی میڈیا نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے طیاروں نے ایک مبینہ حملہ آور مشن کے لیے پرانی ایئر فیلڈ پر لینڈنگ کی، تاہم ایرانی فورسز کی فوری جوابی کارروائی کے بعد صورتحال بدل گئی۔

رپورٹس کے مطابق دو سی-130 طیارے اترے جن میں ایک میں کمانڈوز جبکہ دوسرے میں خصوصی گاڑیاں، چھوٹے ہیلی کاپٹرز اور دیگر عسکری سامان موجود تھا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیسے ہی طیارے زمین پر اترے، ایرانی فورسز نے کارروائی شروع کر دی جس کے نتیجے میں مبینہ امریکی آپریشن متاثر ہوا۔

ایرانی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے بعد مبینہ حملہ آور مشن ریسکیو مشن میں تبدیل ہو گیا اور امریکی اہلکار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وہاں سے نکل گئے، جبکہ جاتے ہوئے اپنے طیاروں کو بھی تباہ کر دیا تاکہ کوئی شواہد باقی نہ رہیں۔

تاہم اس حوالے سے کسی آزاد بین الاقوامی ذریعے یا امریکہ کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق سامنے نہیں آئی، جس کے باعث ان دعوؤں کو احتیاط سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کئے جا ئینگے یا نہیں،ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتا دیا

متعلقہ خبریں