اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیر اعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ۔ دونوں رہنماؤں کا خطے میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کا جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم کی سعودی عرب میں الجبیل آئل فسیلیٹی پر حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیر اعظم شہباشریف نے کہا کہ سعودی قیادت اور عوام نے بھی ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت کے تحمل اور دانشمندی کو سراہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران کیلئے دو آپشن،ٹرمپ فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں،امریکی میڈیا















