اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کا بحران پھر سر اٹھا رہا ہے، پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا انتباہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان میں پیٹرولیم سیکٹر ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گیا ہے، جہاں پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھائے جانے پر ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ معاشی حالات اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم قیمتوں کے باعث کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع خان کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیلرز کا مارجن انتہائی کم رکھا گیا ہے جس سے آپریشنل اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور مارجن میں اضافہ نہ کیا گیا تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں دیگر رہنماؤں نے بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافے کے باوجود ڈیلرز کے منافع میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا، جس کے باعث کاروبار شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ان کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پمپس خود بخود بند ہونا شروع ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں توانائی سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے،پاکستان

متعلقہ خبریں