اہم خبریں

ایران میں جنگ کے فوجی مقاصد پورے ہوچکے ہیں،امریکی نائب صدر

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   )عالمی سطح پر کشیدگی کے ماحول میں جے ڈی وینس کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں اس کے کردار پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ چاہتا ہے کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات زیر غور ہیں۔ایران جنگ کے فوجی مقاصد پورے ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جاری اقدامات کے فوجی مقاصد بڑی حد تک حاصل کر لیے گئے ہیں، تاہم خطے کی صورتحال اب بھی حساس ہے اور مستقبل کا انحصار ایران کے فیصلوں پر ہوگا۔ ان کے مطابق اب یہ ایران پر ہے کہ وہ ایک “نارمل ملک” کے طور پر عالمی برادری کا حصہ بننا چاہتا ہے یا پھر ایسے راستے پر چلتا ہے جو اسے مزید تنہائی کی طرف لے جائے۔

دوسری جانب امریکہ کے اس سخت مؤقف نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ ایران کی جانب سے تاحال اس بیان پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سفارتی دباؤ بڑھانے کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے۔

مزید پڑھیں :لکی مروت ، پولیس موبائل کے پاس زور دار دھماکا ، 5 اہلکار زخمی

متعلقہ خبریں