اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کے لیے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت صرف وہی افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے نام پر موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد سبسڈی کو شفاف بنانا اور حقیقی مستحقین تک پہنچانا ہے۔اس حوالے سے محکمہ ایکسائز نے بھی اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے شہریوں کے لیے سہولتیں بڑھا دی ہیں۔ حکام کے مطابق موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو آسان بنانے کے لیے دفاتر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہری کسی بھی وقت آ کر اپنی گاڑی اپنے نام منتقل کروا سکیں۔
ڈی جی ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ حکومتی سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری طور پر اپنی بائیک اپنے نام پر رجسٹرڈ کروائیں، بصورت دیگر وہ اس سہولت سے محروم رہ سکتے ہیں۔ اس اقدام کو عوامی سہولت اور شفاف نظام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔مزید برآں رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو طویل انتظار کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام کام تیزی سے مکمل ہو سکیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کریں گے بلکہ نظام کو ڈیجیٹل اور منظم بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے، جبکہ پیٹرول سبسڈی اسکیم سے مہنگائی کے اثرات کم کرنے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کے سپریم لیڈر کا اہم ترین پیغام آگیا،امریکہ کے چودہ طبق روشن کر دیئے،جا نئے تفصیل















