اہم خبریں

ایران ڈٹ گیا،تجا ویز مسترد

تہران ( اے بی این نیوز     ) ایران نے تجاویز مسترد کر دی اور میدان جنگ میں ڈٹ گیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات کے حالیہ مرحلے میں ایران کی جانب سے اپنی تجاویز اور مؤقف باضابطہ طور پر پیش کر دیا گیا ہے، جس میں امریکی تجاویز کے جواب سمیت ایک جامع لائحہ عمل شامل ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی موجودہ تجویز کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے اور اس کے بجائے طویل المدتی اور پائیدار حل پر زور دیا ہے۔

ایرانی موقف کے مطابق فوری اور عارضی جنگ بندی کے بجائے خطے میں تنازعات کے مستقل خاتمے کے لیے سنجیدہ اور جامع اقدامات ضروری ہیں۔ اسی تناظر میں ایران نے متعدد نکات پر مشتمل تجاویز مذاکرات کاروں کے حوالے کی ہیں جن میں بنیادی مطالبات بھی شامل ہیں۔ ان مطالبات میں ایران پر عائد تمام معاشی پابندیوں کا خاتمہ، جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو، اور خطے میں جاری تمام تنازعات کے پائیدار حل کے لیے موثر فریم ورک کی تشکیل شامل ہے۔

مزید برآں، ایران نے خطے میں بحری گزرگاہوں کی سیکیورٹی پر بھی زور دیتے ہوئے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ اور بلا تعطل آمد و رفت کے لیے ایک مستقل اور واضح طریقہ کار وضع کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف عالمی تجارت کو تحفظ ملے گا بلکہ خطے میں کشیدگی میں بھی کمی آئے گی۔

ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے پیش کردہ یہ تجاویز مجموعی طور پر ایک ایسے جامع نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہیں جس کا مقصد وقتی حل کے بجائے دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ مذاکراتی عمل میں آئندہ پیش رفت کا انحصار فریقین کے باہمی ردعمل اور مزید بات چیت پر ہوگا۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کب سستی ہو نگی ،حکومت نے بتا دیا،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں