اہم خبریں

سینیٹ کی جنرل نشست، انتخابی شیڈول جاری،جا نئے ابتدائی فہرست کب جاری کی جا ئیگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ اپنے اختتامی دن کے قریب پہنچ گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کل تک اپنے کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔

شیڈول کے تحت ابتدائی فہرست 8 اپریل کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 10 اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔ اس کے بعد کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 13 اپریل تک دائر کی جا سکیں گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ امیدوار اپنے کاغذات 17 اپریل تک واپس لے سکیں گے، جس کے بعد حتمی فہرست جاری ہوگی۔ خیبر پختونخوا کی اس خالی نشست پر پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشست سابق رکن مراد سعید کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر اب انتخابی عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ یہ مرحلہ صوبے میں سینیٹ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :بنوں سے بڑی خبر غم، جانی نقصان کی اطلاعات،جا نئے کتنی شہادتیں ہو ئیں

متعلقہ خبریں