اہم خبریں

بنوں سے بڑی خبر غم، جانی نقصان کی اطلاعات،جا نئے کتنی شہادتیں ہو ئیں

بنوں ( اے بی این نیوز     ) بنوں میں بکاخیل کے علاقے میں نادرا آفس پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے اس واقعے میں ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل گل شاہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد تدفین کی جائے گی، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں :ایران کی تابڑ توڑ کارروائیاں،دشمن کے اڈوں کو نشا نے پر لے لیا

متعلقہ خبریں