اہم خبریں

ایران کی تابڑ توڑ کارروائیاں،دشمن کے اڈوں کو نشا نے پر لے لیا

تہران ( اے بی این نیوز     ) ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 98ویں لہر شروع کرتے ہوئے متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق کویت میں العدیری بیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا گیا جبکہ شمالی عراق میں بھی دشمن کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ان کارروائیوں کو جاری تنازع کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں دونوں جانب سے بیانات اور جوابی اقدامات میں تیزی آ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ آج 12 بیلسٹک میزائل اور 19 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔ حکام کے مطابق دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں :صوبائی حکومت نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی

متعلقہ خبریں