کراچی ( اے بی این نیوز ) کراچی میں میٹرک کے طلبہ کیلئے سالانہ امتحانات کا شیڈول اچانک تبدیل کر دیا گیا ہے، اب امتحانات 7 اپریل کے بجائے 10 اپریل سے شروع ہوں گے جس کے باعث طلبہ کو مزید تیاری کا وقت مل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امتحانی فارم بروقت جمع نہ ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، متعدد تعلیمی ادارے مقررہ وقت تک فارم جمع کروانے میں ناکام رہے جس کے باعث امتحانی عمل کو مؤخر کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد امتحانی نظام کو بہتر اور منظم بنانا ہے تاکہ کسی بھی طالب علم کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تعلیمی بورڈ کے مطابق نئی تاریخوں کے مطابق تمام انتظامات ازسرنو ترتیب دیے جا رہے ہیں تاکہ امتحانات شفاف اور بروقت مکمل ہو سکیں۔
مزید پڑھیں :4 دن بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی،جا نئے تفصیل















