اہم خبریں

نیتن یا ہو کی پیروی امریکا کو جہنم میں دھکیل دے گی،ایرانی سپیکر

تہران ( اے بی این نیوز   ) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے جہاں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سخت اور جارحانہ بیان دیتے ہوئے امریکا کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اقدامات نہ صرف خطے بلکہ خود امریکا کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور اس کے اثرات عام شہریوں تک پہنچ سکتے ہیں۔نیتن یا ہو کی پیروی امریکا کو جہنم میں دھکیل دے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا خطے کو ایک بڑے تصادم کی طرف دھکیل رہا ہے اور اگر یہی پالیسی جاری رہی تو پورا مشرق وسطیٰ آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بیرونی اثر و رسوخ میں آ کر فیصلے کرنا صورتحال کو مزید بگاڑ رہا ہے اور اس کے نتائج کسی کے حق میں نہیں ہوں گے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق جنگی اقدامات اور دباؤ کے ذریعے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے، بلکہ اس سے صرف تباہی اور عدم استحکام میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری مداخلت کرے اور ایسے خطرناک اقدامات کو روکا جائے تاکہ خطہ کسی بڑے بحران سے بچ سکے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ نےایران کو ڈیڈلائن دےدی ،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں