واشنگٹن ( اے بی این نیوز ) امریکی صدر نے ایران کو واضح ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص وقت تک آبنائے ہرمز کھولی جائے،ایران کومنگل کی رات8بجےکی ڈیڈلائن دےدی
بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے جس کے بعد خطے میں تشویش کی لہر مزید گہری ہو گئی ہے۔
اس طرح کے بیانات نہ صرف مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ عالمی تیل کی سپلائی اور معیشت پر بھی براہ راست اثر ڈال سکتے ہیں۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے، ایسے میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔ ایران نے آبنائے باب المندب میں بھی بند کرنے کی دھمکی دے دی















