اہم خبریں

بریکنگ نیوز۔۔ ایران نے آبنائے باب المندب میں بھی بند کرنے کی دھمکی دے دی

تہران ( اے بی این نیوز   ) ایران نے آبنائے ہرمز کے بعد اب آبنائے باب المندب میں بھی جہازوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے، جس سے عالمی تجارت اور توانائی سپلائی کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر دباؤ بڑھایا گیا تو اہم بحری راستوں کو بند کرنا ان کے لیے مشکل نہیں ہوگا۔

ایک سینئر ایرانی رہنما نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب دونوں ایران کے لیے یکساں اہمیت رکھتے ہیں اور کسی بھی ممکنہ اقدام میں دونوں راستے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مخالف قوتوں کی جانب سے کوئی “غلط قدم” اٹھایا گیا تو اس کے نتائج عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق عالمی طاقتیں تاریخ سے سبق تو سیکھ چکی ہیں مگر خطے کی طاقت کے جغرافیے کو ابھی پوری طرح نہیں سمجھ سکیں، جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ صرف ایک اشارہ عالمی تجارتی نظام کو ہلا کر رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ بحری راستے متاثر ہوتے ہیں تو تیل کی سپلائی، عالمی منڈی اور تجارتی سرگرمیوں پر شدید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایرانی ایئر ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈر بریگیڈیٹر جنرل مسعود زارے شہید

متعلقہ خبریں