پیرس ( اے بی این نیوز )فرانس نے اسرائیل کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران ایسے اسلحے کی سپلائی نہیں کی جا رہی۔ حکومتی مؤقف کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے روکنا اور سفارتی حل کی راہ ہموار کرنا ہے۔
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جا رہا ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو۔ اس فیصلے کو عالمی سطح پر ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یورپی ممالک کی پالیسی خطے میں توازن قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
مزید پڑھیں :ایران نےمعاہدہ نہ کیا تومیں سب کچھ تباہ کرکےتیل پرقبضہ کرلیں گے،ٹرمپ















