اہم خبریں

ٹرمپ نےگھٹیا زبان استعمال کرکےایرانیوں کی توہین کی،ایران کا سخت ردعمل آگیا

تہران ( اے بی این نیوز   )امریکا کےصدر کے حالیہ بیانات کے بعد ایران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری خبرایجنسی نے ان بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ ایرانی مؤقف کے مطابق اس نوعیت کے ریمارکس خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی مزاحمت اور استقامت نے مخالف فریق کو سخت ردعمل دینے پر مجبور کیا ہے، جبکہ اس قسم کی زبان استعمال کرنا نہ صرف سفارتی آداب کے منافی ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے رویے ایرانی قوم کی توہین کے مترادف ہیں اور انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ٹرمپ نےگھٹیا زبان استعمال کرکےایرانیوں کی توہین کی۔

مزید پڑھیں :موٹروے پولیس کے کیمپ پر کارروائی،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں