اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی کے مری روڈ پر ہونے والے بڑے احتجاج میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ اس کے اثرات براہ راست عوام کی روزمرہ زندگی اور مہنگائی پر پڑ رہے ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کرائے، اشیائے ضروریہ اور دیگر اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام آدمی شدید دباؤ کا شکار ہے۔
احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ عوامی ریلیف کو ترجیح دیتے ہوئے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں :آبنا ئے ہر مز نہ کھولا تو منگل کے دن ایران کو جہنم بنا دینگے،ٹرمپ کی بڑی دھمکی















