کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی میں مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ بڑھ گیا ہے جہاں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے، ذرائع کے مطابق قیمتیں فی کلو 100 سے 150 روپے تک بڑھ سکتی ہیں جس سے عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پہلے ہی روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھی ملوں کی پیداواری لاگت کو بری طرح متاثر کیا ہے، ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں نمایاں اضافہ ہونے کے باعث سپلائی چین مہنگی ہو گئی ہے جس کا براہ راست اثر مارکیٹ قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔ مینوفیکچررز کے مطابق موجودہ حالات میں قیمتیں برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔
مزید پڑھیں :بڑھتی مہنگائی ،حکومت نے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا،جا نئے تفصیلات















