اہم خبریں

بڑھتی مہنگائی ،حکومت نے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی حکومت نے بڑھتی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کو خصوصی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومتی مؤقف کے مطابق اس اقدام کا مقصد عام شہریوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا اور کرایوں میں ممکنہ اضافے کو روکنا ہے۔شزا فاطمہ نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ

حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید دباؤ کا شکار تھا، اسی لیے بسوں اور ٹرکوں کے کرائے قابو میں رکھنے کے لیے فیول پر سبسڈی دی گئی ہے تاکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر نہ ہو اور مہنگائی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

سبسڈی کے حصول کے لیے واضح شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں، جن کے مطابق صرف رجسٹرڈ گاڑیوں کو ہی اس سہولت کا فائدہ دیا جائے گا اور اس کے لیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ حکومت نے اس پورے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے سبسڈی براہ راست منتقل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں تاکہ نظام میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو، جبکہ یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پٹرولیم سپلائی چین کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا تاکہ ملک میں ایندھن کی قلت پیدا نہ ہو۔

مزید پڑھیں :میٹرو بس میں مفت سفر،نئی شرط عائد، جا نئے کیا،شہری پریشان

متعلقہ خبریں