اہم خبریں

فخر زمان کے کیریئر پر سوالیہ نشان؟ تازہ صورتحال جانیے

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بال ٹیمپرنگ کیس میں قومی کرکٹر فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی۔

قومی کرکٹر فخر زمان نے ان پر لگائی گئی دو میچوں کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی تاہم پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی۔

فخر زمان کو 29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی پر دو میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی جس میں پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبند اور سید علی نقوی شامل تھے، نے آج اپیل کی سماعت کی۔ کمیٹی نے تمام شواہد کا جائزہ لینے اور متعلقہ افراد کا موقف سننے کے بعد اپیل مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

فیصلے کے مطابق فخر زمان اب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ٹیکنیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی اور تمام فریقوں پر لازم ہوگا۔

واضح رہے کہ میچ ریفری روش ماہنامہ نے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی عائد کی تھی۔
مزید پڑھیں‌:بارشوں کا نیا سسٹم داخل، کن علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوگی؟

متعلقہ خبریں