واشنگٹن( اے بی این نیوز ) امریکا نے آئندہ سالوں کیلئے ایک بڑا دفاعی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے 2027 کیلئے تقریباً 1.5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری کیلئے کانگریس سے رجوع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ بجٹ امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ ہوگا، جس کا مقصد فوجی صلاحیتوں میں اضافہ، جدید ہتھیاروں کی تیاری اور دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس میں سائبر سکیورٹی، میزائل ڈیفنس اور جدید ٹیکنالوجی پر بھی بھاری سرمایہ کاری شامل ہونے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق موجودہ عالمی صورتحال، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور دیگر سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر امریکا اپنی دفاعی حکمت عملی کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس بجٹ کے ذریعے نہ صرف اپنی فوجی تیاریوں کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ اتحادی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ















