اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت یہ رقم اسی مہینے کے آخر تک ابوظبی کو ادا کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی، جس پر پاکستان 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کر رہا تھا۔ یو اے ای کی جانب سے پہلے اس رقم کو سالانہ بنیادوں پر رول اوور کیا جاتا رہا، تاہم دسمبر 2025 میں اسے ایک ماہ اور بعد ازاں دو ماہ کیلئے عارضی طور پر رول اوور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حالیہ بین الاقوامی حالات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اس رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے ادائیگی کا فیصلہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مالی نظم و ضبط اور بین الاقوامی مالیاتی تعلقات کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران نے امریکہ کے ایف 35 کے بعد ایف 15 بھی مار گرایا















