اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات مہنگی،پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دیدی

پشاور ( اے بی این نیوز    )خیبر پختونخوا میں پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف تحریک انصاف نے آج بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی صدر جنید اکبر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں یہ تباہ کن اضافہ عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ہے، جس کے خلاف آج صوبے بھر میں آواز بلند کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام پریس کلبز کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا تاکہ عوامی مشکلات کو حکمرانوں تک پہنچایا جا سکے۔ ان کے مطابق مہنگائی پہلے ہی عام شہری کی زندگی کو مشکل بنا چکی ہے اور اب پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹ، روزمرہ اشیاء اور کاروباری اخراجات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔

جنید اکبر نے پارٹی کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی اراکین، عہدیداران، یوتھ ونگ، خواتین ونگ اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سیاسی احتجاج نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی آواز ہے، جس میں ہر طبقے کو شریک ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں :ایران کی ایک اور تاریخی کامیابی،امریکہ کا فوجی طیارہ ایف 35 مار گرایا

متعلقہ خبریں