تہران ( اے بی این نیوز )ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے ایک اور امریکی ایف 35 طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ نے فضائی نگرانی کے دوران طیارے کو نشانہ بنایا، جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پائلٹ کے بچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دعویٰ ایرانی خبر رساں ایجنسیوں نے کیا ہے، تاہم اب تک امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے گزشتہ دو ہفتوں میں دوسرے امریکی ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کی ایک اور تاریخی کامیابی،امریکہ کا فوجی طیارہ ایف 35 مار گرایا















