اہم خبریں

ایران کا امریکہ کو تگڑا جواب،7 فضائی اڈوں، ٹیکنالوجی مراکزکو نشانہ بنا ڈالا، لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا،جا نئے تفصیل

تہران ( اے بی این نیوز    )ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیوں میں شدت لاتے ہوئے سات فضائی اڈوں اور ٹیکنالوجی مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق یہ حملے آپریشن ’’وعدہ صادق ۴‘‘ کی نوےویں لہر کے تحت کیے گئے، جن میں خطے میں موجود امریکا اور اسرائیل سے منسلک فضائی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

حالیہ رپورٹس میں کم از کم سات امریکی اڈوں پر حملوں اور فضائی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کی تصدیق بھی سامنے آئی ہے۔بیان کے مطابق بحرین میں قائم ایک بین الاقوامی کلاؤڈ کمپیوٹنگ مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ آج شائع ہونے والی بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ایران نے بحرین میں ایک بڑے کلاؤڈ کمپیوٹنگ مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جبکہ امریکی ٹیک کمپنیوں کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ آبنائے ہرمز کے قریب سمندر میں ایک دشمن لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا اور امریکی کمپنی کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم دبئی حکام نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جعلی خبر قرار دیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق شہر میں تمام تنصیبات معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں اور کسی حملے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں :جرمن سیاح کی وفاقی دارالحکومت میں چوری شدہ سائیکل برآمد کر لی گئی

متعلقہ خبریں