اہم خبریں

جرمن سیاح کی وفاقی دارالحکومت میں چوری شدہ سائیکل برآمد کر لی گئی

اسلام آباد (اے بی این نیو ز)‏ سائیکل پر پاکستان کی سیر کیلئے آنے والے جرمن شہری کی سائیکل چوری ہونے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس فوری متحرک ہوئی اور انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سائیکل آرچرڈ اسکیم کے علاقے سے برآمد کر لی ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ کھنہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جرمن شہری رات گئے اسلام آباد پہنچا تھا اور اس نے تھانہ کھنہ کے علاقے میں گندے نالے کے قریب کیمپ لگایا۔ اسی دوران مبینہ طور پر منشیات کے عادی افراد اس کی سائیکل اور کیمرہ لے کر فرار ہو گئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر جرمن شہری کے سفارت خانے نے بھی پولیس حکام سے رابطہ کیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سائیکل برآمد کر لی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :پٹرول مہنگا، موٹر سائیکل سواروں کیلئے خوشخبری،20 پٹرول پر 100 روپے فی لٹر سبسڈی کا اعلان

متعلقہ خبریں