اہم خبریں

ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آ باد (اے بی این نیوز)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت مختلف ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں۔ تازہ صورتحال میں ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے توانائی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 27 فروری کے بعد سے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 222 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے، جو عالمی سپلائی اور جیوپولیٹیکل صورتحال میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ آج عالمی مارکیٹ میں بھی ڈیزل کی قیمت میں 46.5 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس نے مجموعی رجحان کو مزید متاثر کیا ہے۔

عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں ڈیزل کی اصل لاگت تقریباً 630 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مقامی مارکیٹ میں بھی ایندھن کی قیمتوں پر مزید اثرات پڑ سکتے ہیں، جو مہنگائی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جنگی صورتحال کے باعث کرنا پڑا، وزیراعظم

متعلقہ خبریں