اہم خبریں

ٹیم فخر زمان کو مس کرے گی،حارث رؤف

لاہور(اے بی این نیو ز) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پریس کانفرنس میں ٹیم، کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔حارث رؤف نے کہا کہ ٹیم فخر زمان کو مس کرے گی کیونکہ وہ ایک اہم اور بہترین کھلاڑی ہیں جن کی کمی محسوس ہوگی۔ ان کے مطابق ٹیم میں ہمیشہ اسی کھلاڑی کو موقع دیا جاتا ہے جس پر مکمل اعتماد ہو۔

انہوں نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تمام کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں اور ٹیم کو ایک ساتھ لے کر چلتے ہیں، جس سے ٹیم کا ماحول مثبت رہتا ہے۔حارث رؤف نے سوشل میڈیا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا نہیں دیکھتے کیونکہ وہاں زیادہ تر ویوز کا چکر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید ضرور کی جا سکتی ہے لیکن احترام کے دائرے میں رہ کر۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاہور قلندرز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے جاتے ہیں اور اب تک شاندار پرفارمنس پر دو آئی فون دیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایس ایم ایس پر لاگت صرف ایک یا دو پیسے،بینکوں نے صارفین سےاربوں روپے وصول کر لئے

متعلقہ خبریں