اہم خبریں

امریکہ نے زمینی کارروائی کی تو اس کا ایک بھی فوجی زندہ واپس نہیں جا ئیگا،ایرانی فوجی کمانڈر انچیف

تہران (اے بی این نیو ز)ایران کے فوجی کمانڈر انچیف جنرل امیر حاتمی نے اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کسی دشمن کی جانب سے زمینی کارروائی کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنرل امیر حاتمی نے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو ہدایت دی کہ دشمن کی نقل و حرکت پر انتہائی باریک بینی اور درستگی کے ساتھ نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

کمانڈر انچیف نے اجلاس میں واضح کیا کہ اگر دشمن زمینی کارروائی کی کوشش کرے تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی اہلکار زندہ واپس نہ جا سکے۔ ان کے مطابق دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل حکمت عملی موجود ہے۔ اس نوعیت کے بیانات خطے میں جاری کشیدگی میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں اور مستقبل میں سیکیورٹی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :سیاسی ہلچل،اسلام آباد میں آج بڑی بیٹھک اہم فیصلے ہو نگے،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں