اہم خبریں

پاکستانی پرچم بردار20بحری جہازوں کوبھی آبنائے ہرمزسے گزارنے کاانتظام کیا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کودوسرامہینہ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان نے اس جنگ کوبندکرانے کے لئے ہرممکن کوشش کی۔ خطے میں امن کے لئے پاکستان نے ہمیشہ کوشش کی ہے۔
دیگرممالک کی طرح پاکستان بھی حالیہ جنگ سے متاثرہورہاہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کےلئے گزشتہ 2سال میں سب نے ملکربہت محنت کی۔ جنگ کی وجہ سے بے پناہ چیلنجزکاسامناہے۔
خطے میں ضرورامن قائم ہوگا۔
پاکستانی پرچم بردار20بحری جہازوں کوبھی آبنائے ہرمزسے گزارنے کاانتظام کیا ہے۔جنگ کے آغازسے قبل ہماری ٹیم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں اورمشاورت کی۔
عوام،زرعی شعبے اورگڈزٹرانسپورٹ کوتحفظ دینااولین ترجیح ہے۔ مشکل حالات کامقابلہ کرنے کیلئے وفاق اورتمام صوبے ملکروسائل خرچ کریں۔

مزید پڑھیں :شاندار علاج مفت سب کا،خرچ مریم سرکار کا ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں