لاہور(اے بی این نیوز )پنجاب میں ہزاروں گھروں کے بجھتےچراغ روشن ہوں گے۔ وزیر اعلی ٰمریم نواز نے نئی تاریخ رقم کر دی، جتنی مدت، اس سے دگنی خدمت۔پنجاب میں لیور ٹرانسپلانٹ مفت، کوکلیر ٹرانسپلانٹ مفت،چلڈرن ہارٹ سرجری مفت،ڈائیلسز مفت ہو نگے۔
مریم نواز کےزیر صدارت اجلاس میں چار بڑے ہیلتھ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ ماؤں کی دعائیں رنگ لے آئیں، وزیر اعلی ٰ نے 16625 معصوم دلوں کی دھڑکنوں کی ذمہ داری اٹھا لی۔
پنجاب کی سپر سپیڈ کا نیا عالمی معیار چلڈرن ہارٹ سرجریز کے لیے 16625 رجسٹریشن اور 11 ہزار کامیاب سرجریز کی گئیں۔
پورے پنجاب میں ایک ہی معیار، ایک ہی رفتار، 7664 بچوں کی ہارٹ سرجری اور پروسیجرکی صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تکمیل ہو گی۔ پرائیویٹ ہسپتالوں کے دروازے غریب کے لیے کھل گئے، 3802 بچوں کا سرکاری خرچ پر علاج مکمل کیا گیا۔
اجلاس میں سی ایم سپیشل اینی شیٹیوبرائے ٹرانسپلانٹ پروگرام کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ مریم نواز نے 2001 ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریضوں کی ذمہ داری سنبھال لی۔ 2001 مریضوں کی سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لئے مریضوں کی رجسٹریشن ہو گئی ۔
سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت 1574 کی ٹرانسپلانٹیشن کامیابی سے مکمل ہو ئی۔ سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت 255 مریضوں کی بالکل فری لیور ٹرانسپلانٹیشن۔
حکومت پنجاب نے ہرلیور ٹرانسپلانٹیشن کے لئے تقریباً65 لاکھ روپے ادا کیے۔
799 مریضو ں کی سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردوں کی منتقلی مکمل۔ سی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ460 مریضوں کے کوکلیر ٹرانسپلانٹ بھی کیے گئے۔ 32 مریضوں کو کارنیل اور 28 مریضوں کا مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔
سی ایم سپیشل اینی شیٹیو برائے ڈائیلسز پروگرام کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ سی ایم سپیشل اینی شیٹیو برائے ڈائیلسزپروگرام میں 38125 مریضوں کی رجسٹریشن۔
سی ایم سپیشل اینی شیٹیو برائے ڈائیلسز پروگرام کے تحت ساڑھے15 لاکھ ڈائیلسز پروسیجر زکا کاریکارڈ کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ
غریب کا بچہ ہو یا امیر کا سب میرے بچے ہیں۔ 11 ہزار سرجریز، ہزاروں ٹرانسپلانٹ، یہ پنجاب کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں :عالمی منڈی کے اثرات ،تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات شدت اختیار کرگئے















