اہم خبریں

سونا،چاندی اپ ڈیٹ، خو شخبری ،سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت

کراچی ( اے بی این نیوز    )سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے اور خریداروں کے لیے یہ خبر کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 87 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 71 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 642 ڈالر تک آ گیا۔چاندی کی قیمت میں بھی واضح کمی سامنے آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 350 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 634 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ دس گرام چاندی 300 روپے کم ہو کر 6 ہزار 544 روپے پر آ گئی۔ عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت 71 اعشاریہ 50 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کی قطر کے سمندر میں کارروائی،جا نئے نقصان بارے

متعلقہ خبریں