ریاض ( اے بی این نیوز )سعودی شاہی خاندان میں سوگ، شہزادی الجوہرا بنت فیصل انتقال کر گئیں۔الجوهرا بنت فیصل بن عبداللہ آل سعود کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سعودی عرب میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ وہ محمد بن سعود بن فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ تھیں اور شاہی خاندان کی ایک معزز شخصیت کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات عصر کی نماز کے بعد ریاض میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی جہاں بڑی تعداد میں شاہی خاندان کے افراد اور عوام کی شرکت متوقع ہے۔ان کے انتقال پر شاہی خاندان اور عوام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں :ٹرمپ نے نیا محاذ کھول لیا،اپنے ہی اتحادی یورپ کو دھمکی دے دی،جا نئے کیا ہو نے جا رہا ہے















