اہم خبریں

سٹیٹ بینک کا بڑا اقدام، 13 سال کے نوجوانوں کو مالی خودمختاری کی نئی سہولت

کراچی (اے بی این نیوز    )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوجوانوں کے لیے ایک اہم اور انقلابی فریم ورک متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب 13 سے 18 سال کی عمر کے افراد اپنے بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس خود آپریٹ کر سکیں گے۔ اس فیصلے کو ملک میں مالی شمولیت اور ڈیجیٹل معیشت کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

نئے نظام کے مطابق نوجوان اپنے اکاؤنٹس کو خود منظم کریں گے، جس سے نہ صرف ان میں مالی ذمہ داری کا شعور بڑھے گا بلکہ وہ جدید بینکاری اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے بھی عملی طور پر واقف ہوں گے۔ اس فریم ورک میں سیکیورٹی اور کنٹرول کے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ کم عمر صارفین محفوظ طریقے سے مالی خدمات استعمال کر سکیں۔

حکام کے مطابق پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ نوجوان اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو مستقبل میں ایک بااختیار اور مالی طور پر باشعور نسل کی تشکیل میں مدد دے گا۔ یہ اقدام نوجوانوں کو رسمی مالیاتی نظام میں شامل کرنے اور انہیں غیر رسمی طریقوں کے بجائے محفوظ اور ریگولیٹڈ پلیٹ فارمز کی طرف لانے کے لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :پٹرول بم تیار،اتنا مہنگا ہو نے جا رہا ہے ،سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے،جا نئے فی لٹر قیمت

متعلقہ خبریں