اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف کمشنر اسلام آبادمحمد علی رندھاوا تبدیل،سہیل اشرف نئے چیف کمشنر تعینات کر دیئے گئے۔ اسلام آباد چیف کمشنر کی تعیناتی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری۔
حکومت نے لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو اسلام آباد کا نیا چیف کمشنر مقرر کر دیا۔
تعیناتی وزارت داخلہ و انسداد منشیات ڈویژن کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ سہیل اشرف پہلے حکومت پنجاب کے ماتحت خدمات انجام دے رہے تھے۔ تبادلے کے بعد انہیں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔
نئے چیف کمشنر کو ضلعی انتظامیہ اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سونپ دی گئی۔ سہیل اشرف کا وسیع انتظامی تجربہ اسلام آباد کی گورننس کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں :ایران نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر اڑا کر رکھ دیا















