تہران ( اے بی این نیوز ) ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کے الادیری بیس پر حملے میں ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحرین میں امریکی فوج کی موجودگی والے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے خطے میں جنگی خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کے بیانات کے مطابق یہ کارروائیاں کسی ایک حملے تک محدود نہیں بلکہ ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں، اور حملے پوری شدت اور طاقت کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مزاحمتی محاذ متحد ہے اور دشمن کی ہر کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ حالات فوری طور پر معمول پر آنے کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب امریکہ کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں :با با وانگا کی پیشین گوئی،امریکہ ایران جنگ کے بعد یورپ کی تباہی ،ٹرمپ کیلئے مشکل وقت،بڑی طاقتیں تقسیم ہو نگی















