اہم خبریں

بابا وانگا کی پیشین گوئی ، ایران امریکہ جنگ کن ممالک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، کون بنے گا اب سپر پاور،جا نئے تفصیل

بلغاریہ ( اے بی این نیوز        ) دنیا بھر میں زیرِ گردش مبینہ پیشگوئیوں کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی سامنے آ رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات مغربی دنیا تک پھیل سکتے ہیں، خاص طور پر یورپ کو شدید معاشی اور سماجی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان غیر مصدقہ دعوؤں کے مطابق خطہ طویل عرصے تک عدم استحکام کا شکار رہ سکتا ہے، جس سے عالمی نظام پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسی تناظر میں بابا وانگا سے منسوب ایک اور بات بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ عالمی تنازعات کے بعد روس ایک بڑی طاقت کے طور پر مزید مضبوط ہو کر سامنے آ سکتا ہے اور عالمی طاقت کا توازن نمایاں طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔

بابا وانگا نے برسوں قبل مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی جنگ اور اس کے بعد غیر متوقع طور پر ہونے والی جنگ بندی کی پیشگوئی کی تھی، جسے اب موجودہ حالات کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بابا وانگا کی پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی یا مستند بنیاد موجود نہیں، تاہم عوامی دلچسپی اور غیر یقینی عالمی حالات کے باعث ایسی باتیں تیزی سے وائرل ہو جاتی ہیں۔ خاص طور پر جب خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے تو لوگ ماضی کی پیشگوئیوں کو موجودہ حالات سے جوڑنے لگتے ہیں۔

ایران اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان جاری کشیدگی، سفارتی کوششیں اور جنگ بندی سے متعلق بیانات نے اس موضوع کو مزید گرم کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین اسے آنے والے حالات کا اشارہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ حلقے اسے محض قیاس آرائیاں قرار دے رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بابا وانگا کی پیشگوئیوں کو اکثر مختلف انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جس کے باعث ایک ہی بیان کو مختلف حالات پر منطبق کر دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ایسی معلومات کو تحقیق کے بغیر حقیقت نہ سمجھا جائے۔

موجودہ صورتحال میں جہاں ایک طرف سفارتی سطح پر جنگ بندی کی باتیں ہو رہی ہیں، وہیں عوامی سطح پر ایسی پیشگوئیاں بھی بحث کا حصہ بن چکی ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ غیر یقینی حالات میں لوگ متبادل ذرائع سے بھی جوابات تلاش کرنے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔ایران کاجنگ ختم کرنے کیلئے مشروط اعلان، جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں