اہم خبریں

اسپین اسرا ئیل کے خلاف کھل کر میدان میں آگیا

میڈرڈ ( اے بی این نیوز        ) اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیل کے حالیہ متنازع قانون پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہےاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ایک فریق، خصوصاً فلسطین کے عوام کو نشانہ بنانا یا انہیں سزا دینا ہرگز انصاف نہیں، بلکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھاتے ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

وزیراعظم اسپین نے واضح کیا کہ اسرائیلی اقدام ظلم کے مترادف ہے اور عالمی برادری اس پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کا احترام ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے، اور اس حوالے سے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں