اہم خبریں

سونا اپ ڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت

کراچی(اے بی این نیوز        ) ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ اس جانب مرکوز ہو گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے کی سطح تک پہنچ گیا، جو حالیہ دنوں کی بلند ترین قیمتوں میں شمار ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہو گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 260 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 784 روپے تک جا پہنچی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 560 ڈالر تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی کشیدگی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

مختلف کیریٹ کے حساب سے قیمتوں کا اندازہ لگایا جائے تو 22 قیراط سونا عموماً 91.6 فیصد خالص ہوتا ہے، 21 قیراط 87.5 فیصد جبکہ 18 قیراط سونا 75 فیصد خالصیت رکھتا ہے۔ اسی تناسب سے ان کی قیمتیں بھی کم یا زیادہ ہوتی ہیں، جس کا انحصار خالص سونے کے ریٹ پر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں :ایرانی پاسداران انقلاب کا بڑ ا اعلان، امریکہ،اسرائیل کے چھکے چھوٹ گئے،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں