تہران ( اے بی این نیوز ) ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی حملے کے ردعمل میں اب خطے میں موجود امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کارروائیاں یکم اپریل سے شروع ہوں گی اور وقت کے تعین کے ساتھ مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والے حملوں کے جواب میں اب سخت ردعمل دیا جائے گا اور ایسے ادارے جو خطے میں امریکی مفادات سے وابستہ ہیں انہیں خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق ہر ممکن کارروائی کو دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ سمجھا جائے گا۔
مزید پڑھیں :ایران کی فتح ،ٹرمپ آ بنا ئے ہرمز کھلوانے کے مطالبہ سے پیچھے ہٹ گئے















