اہم خبریں

میشا شفیع کیس ہا رنے کے بعد کیا کرنے جا رہی ہیں،جا نئے تفصیل

لاہور ( اے بی این نیوز     ) معروف گلوکار علی ظفر سیشن عدالت میں کامیاب قرار پائے جبکہ گلوکارہ میشا شفیع نے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سیشن کورٹ کے فیصلے کے بعد میشا شفیع کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ وہ اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کی تصدیق شدہ نقل حاصل کرنے کے بعد قانونی نکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد اپیل دائر کی جائے گی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں علی ظفر کے حق میں ہتکِ عزت کا دعویٰ درست قرار دیتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ علی ظفر کے وکیل کے مطابق عدالت نے شواہد کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ میشا شفیع الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہیں۔

مقدمے کے دوران مجموعی طور پر 20 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ کیس کی 284 پیشیاں ہوئیں اور اس عرصے میں 9 ججز بھی تبدیل ہوئے، جو اس کیس کی پیچیدگی اور طوالت کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :ایل پی جی مہنگی، جانئے نئی قیمت بارے

متعلقہ خبریں