اہم خبریں

ایل پی جی مہنگی، جانئے نئی قیمت بارے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا، جس کے بعد گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر پر براہ راست اثر پڑنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں یہ اضافہ گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈالے گا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں گیس کی فراہمی محدود ہے اور لوگ ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں۔ ہوٹلز، چائے کے ڈھابے اور دیگر کاروبار بھی اس اضافے سے متاثر ہوں گے جس کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :نقیب اللہ کیس،سابق ایس ایچ او امان اللہ سمیت دیگر ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں