کراچی ( اے بی این نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہو ئی۔ عدالت نے سابق ایس ایچ او امان اللہ سمیت دیگر ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت ،عدالت کا ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم۔ ایڈووکیٹ نے کہا کہ گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک بھی گواہ نے بیان نہیں دیا۔ کیس حتمی دلائل میں داخل ہونے کے بعد پراسیکیوشن نے اپنی سائیڈ اوپن کرنے کی استدعا کردی ۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے سائیڈ اوپن ہونے کے بعد ملزمان کو لمبے عرصے تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، پراسیکیوشن کے مطابق
مقدمہ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکاروں کو بری کیا جاچکا ہے۔ مقدمہ میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس افسران و اہلکار مفرور تھے۔ ساتوں مفرور ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد خود کو سرینڈر کیا تھا۔
مقدمہ میں ایک ملزم شعیب شوٹر ضمانت جبکہ امان اللہ مروت سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔ نقیب اللہ کو جنوری 2018 میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی،جانئے کیا گفتگو ہو ئی















