راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروا دی گئی،ملاقات جیل کے ایڈمن بلاک میں واقع کانفرنس روم میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت منعقد ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کروائی گئی، جس میں سکیورٹی پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے اپنے قانونی معاملات اور جاری کیسز پر بھی بات چیت کی جبکہ بشریٰ بی بی نے ان کی صحت اور دیگر امور سے متعلق دریافت کیا۔ ملاقات کا دورانیہ محدود رکھا گیا تاہم اس دوران باہمی مشاورت بھی کی گئی۔ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ ملاقات کے بعد معمول کے مطابق دونوں کو اپنی اپنی جگہ منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :ایران کے اسرائیل اور امریکا کے اہداف پر لگاتار حملے جاری،بھاری نقصان،جا نئے تفصیلات















