اہم خبریں

امریکہ ،اسرائیل نے ایران پر قیامت ڈھادی،2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم برسا دئیے

واشنگٹن ( اے بی این نیوز      )ایک طرف مذاکرات۔ دوسری طرف بربریت۔ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم برسا دئیے۔ صدر ٹرمپ نے بمباری کی ویڈیو سوشل اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔ حملوں کے بعد شدید آگ لگ گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اصفہان میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم سے ایران کے اسلحہ ڈپو۔ میزائل انفراسٹرکچر اور ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کا ایرانی شہر محلات پر حملہ ۔ 11 افراد شہید ۔ تہران میں بھی میزائل بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ۔ 40 اسلحہ سازی اور تحقیقاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ صوبہ ہرمز گان میں کارگوبوٹ پرحملے میں 8افراد جاں بحق ۔ تبریز شہر میں پیٹروکیمیکل پلانٹ پر بھی حملہ۔ یتیم خانے پر حملے میں 2 افراد شہید ۔ 5 زخمی ہوگئے ۔ ایرانی نیوز کا کہنا ہے امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 230 بچے شہید۔ ۔ 18 سوسے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں :الیکشن ٹربیونل نے عطا تارڑ کی انتخابی کامیابی درست قراردیدی

متعلقہ خبریں