اسلام آباد(رضوان عباسی )کابینہ ڈویژن نے تنخواہوں میں کٹوتی سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ کٹوتی قانونی و خودمختار اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور سرکاری ملکیتی اداروں کے ان تمام ملازمین پر لاگو ہوگی جن کی مجموعی ماہانہ تنخواہ تین لاکھ روپے یا اس سے زائد ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق دو ماہ کیلئے مقررہ شرح کے مطابق مجموعی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق اداروں کے سربراہان، چیف ایگزیکٹو افسران، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز اور سینئر مینیجرز سمیت تمام متعلقہ افسران پر ہوگا۔
کابینہ ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ یہ اعلامیہ 14 مارچ 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن سے متعلق مختلف اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور ابہام کو دور کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ وضاحت کابینہ سیکرٹری کی منظوری سے جاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :ایران امریکہ مذاکرات،ترجمان وائٹ ہائوس نے بریکنگ نیوز دیدی،جا نئے کیا















