لاہور (اے بی این نیوز ) لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
فرنچائز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ واقعہ ایک ہوٹل میں پیش آیا، جسے بعض حلقوں میں غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ ٹیم انتظامیہ نے معاملے کی اندرونی سطح پر مکمل تحقیقات کیں، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ کوئی دانستہ خلاف ورزی نہیں تھی بلکہ ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی، تاہم ٹیم کے نظم و ضبط اور احتساب کو برقرار رکھنے کے لیے کارروائی ضروری سمجھی گئی۔ فرنچائز نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ ماحول کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے اور آئندہ بھی قواعد و ضوابط کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں :ایوان صدرمیں اجلاس،لاک ڈائون کا نفاذ؟کیا چاروں صوبے متفق ہو گئے،جا نئے تفصیل















