اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سی ڈی اے چوک آئی جے پی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ دار ڈرائیور کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں :ُپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،وزیر اعظم نے خوشخبر ی سنا دی















